نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کی شام وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے نوگام علاقے میں دو غیر مقامی لوگوں پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ۔ خون میں لت پت انہیں پاس کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہیں جہاں ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام دیر گے نامعلوم
بندوق برداروں نے دو غیر مقامی افراد پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی
ہوگئے۔
زخمی ہوئے افراد کی شناخت نعجمل (21) اور انیس الاسلام (28) کے طور ہوئی ہیں اور
یہ مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں اور کشمیر میں مزدوری کا کام کر رہے ہیں
دونوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران حملہ
آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔