سری نگر، 28 اپریل: پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں کلر کٹل میں بدھ کی صبح ایک گاؤ خانے میں آگ لگنے سے کم از کم 11 مویشی زندہ جل گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محمد فضل ولد وزیر محمد کی گائے کی گودام میں آج صبح تقریباً 8 بجے نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس کے فوراً بعد گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تاہم شیڈ کے اندر رکھی تین بھینسیں اور آٹھ بکریاں زندہ جل گئیں۔
ایس ایچ او سورنکوٹ نیاز احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔