سری نگر، 28 اپریل: پریوار اسکول بارہمولہ نے اپنے پہلے کے حکم کو منسوخ کردیا ہے جس میں اسکول کے اوقات میں حجاب پہننے پر پابندی عائد تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسکول کے حکام نے اپنے سابقہ حکم کو منسوخ کر دیا ہے جس سے سماج کے مختلف طبقات بشمول سیاست دانوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی جانب سے تنقید کی لہر دوڑ گئی تھی۔
کرناٹکا میں حجاب پہننے پر پابندی عائد ہونے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی ادارے اب اس قدم کی اور بڈ رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس حکم پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور لباس کی آزادی میں رکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔