سری نگر، 27 اپریل: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بدھ کے روز اتفاقیہ طور پر ایک بینک گارڈ کی رائفل حادثاتی طور چلی جس کے بعد وہاں تین افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع بتایا کہ گارڈ کی رائفل آج صبح شوپیاں میں جے اینڈ کے بینک کی مین برانچ میں غلطی سے چل گئی جس سے افراتفری پھیل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں تین افراد زخمی ہوئے۔
"جے اینڈ کے بینک کے سیکورٹی گارڈ کے ذریعہ حادثاتی طور پر گولی چلی ۔ خوش قسمتی سے گولی سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ جلد بازی یا الجھن میں ایک یا دو لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں،" ایس ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ نے بتایا۔